محسن نقوی کی ترقیاتی منصوبوں کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت
10-28-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے 43 منصوبوں پر ڈویلپمنٹ پراگریس کا مشاہدہ کیا۔ اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا شاہدرہ ملٹی گریڈ فلائی اوور منصوبے پر کام 92 فیصد ، امامیہ کالونی اوور ہیڈ بریج پر 65 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ اکبر چوک فلائی اوور اور بیدیاں انڈر پاس کی تعمیر 80 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ مین بلیوارڈ گلبرگ تا والٹن روڈ 80 فیصد، گھوڑا چوک فلائی اوور 34 فیصد مکمل ہوا۔ اجلاس میں سروسز ہسپتال، گنگارام ، میو ہسپتال، جنرل ہسپتال، لیڈی وِلنگڈن سمیت دیگر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کی اپ گریڈیشن پر رپورٹ پیش کی گئی۔ دربار بابا بلھے شاہؒ، شاہ شمس تبریزؒ، بابا فریدؒ اور بی بی پاکدامنؒ کی اپ گریڈیشن کو تیز کرنے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا بلال افضل، ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری اور محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔