وزیر لائیو سٹاک ابراہیم مراد سے ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

10-28-2023

(لاہور نیوز) وزیر لائیو سٹاک ابراہیم مراد سے ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ڈیری فارمرز نے صوبائی وزیر کو ڈیری فارمز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ مویشیوں کی جانور شماری سے ڈیری امپورٹ ایکسپورٹ بڑھے گی اور مارکیٹ ویلیو میں اضافہ ہو گا، سائنٹیفک بنیادوں پر فارمنگ یقینی بنانے کیلئے جانوروں کی ویکسینیشن پر توجہ دے رہے ہیں، ویکسینیشن لمپی سکن اور دیگر بیماریوں سے مویشیوں کو بچانے میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا لائیو سٹاک سیکٹر کو ماڈل سیکٹر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں، زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، چین، سعودیہ اور دیگر ممالک زراعت و لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے فارمز مینجمنٹ سسٹم کو منظم کرنے اور مویشیوں کی ٹیگنگ کا عمل بے حد ضروری ہے، بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے لائیو سٹاک کو ڈیزیزز فری ڈیپارٹمنٹ بنایا جائے گا، ڈیری فارمرز مویشیوں کی ہیلتھ مینجمنٹ، ریکارڈ و رجسٹریشن اور ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔