سرکاری نرخوں میں 5 سبزیوں اور 4 پھلوں کے دام بڑھ گئے
10-28-2023
(لاہور نیوز) سرکاری نرخوں میں 5 سبزیوں اور 4 پھلوں کے دام بڑھ گئے۔ برائلر اور انڈے بھی لوگوں کی قوت خرید میں نہ آ سکے۔
ادرک 900 ، لہسن 600 ، ٹماٹر 130 اور پیاز 110 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔ مٹر 500 ، شملہ مرچ 200 ، میتھی 180 اور آلو 120 روپے کلو بکنے لگے۔ بند گوبھی 130 روپے ، مارکیٹ میں پالک 60 روپے کلو تک بیچی جا رہی ہے۔ مہنگے پھل سستے نہ ہو سکے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 پھل مہنگے ہو گئے۔ انار 800 ، انگور 500 ، پپیتا 350 ، سیب 320 ، جاپانی پھل 250 روپے کلو فروخت ہونے لگے۔ کیلا درجہ اول 160 روپے ، درجہ دوئم 120 روپے میں دستیاب ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ ادھار سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں، پھل صرف دیکھ سکتے ہیں خرید نہیں سکتے۔ مارکیٹ میں برائلر 420 روپے کلو اور انڈے 325 روپے درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔