ریلوے خسارہ: 4 سے 5 ارب کا بیل آؤٹ پیکج درکار ہے: سی ای او

10-28-2023

(ویب ڈیسک) سی ای او ریلوے نے کہا ہے کہ ریلوے میں بیک لاک کلیئر کرنے کے لیے 4 سے 5 ارب کا بیل آؤٹ پیکج درکار ہے۔

سی ای او ریلوے نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو مالی خسارے کا سامنا ہے، مالی خسارے کو کم کرنے کیلئے بیل آؤٹ پیکج کی ضرورت ہے، گزشتہ 2 سال میں سیلاب اور کورونا کی وجہ سے ریلوے کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں بیک لاک کلیئر کرنے کے لیے 4 سے 5 ارب کا بیل آؤٹ پیکج چاہیے، ایم ایل ون پر ڈیزائن 8 نومبر تک مکمل ہوجائے گا۔