نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سائلین کے تحفظات کے ازالہ کے لیے کمیشن کی منظوری دیدی

10-28-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کی تجویز پر سائلین کے تحفظات کے ازالہ کے لیے کمیشن کی منظوری دیدی۔

عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ کم کرنے کےلیے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ، نگران حکومت نے محکموں کے حوالے سے کیسز نمٹانے کے لیے تحفظات کے ازالے کا کمیشن تشکیل دے دیا۔ کسی بھی محکمے یا افسر کے خلاف اگر کوئی شکایت ہو گی تو عدالت سے رجوع کرنے سے قبل کمیشن سے رجوع کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ کابینہ کی 17 اکتوبر کی میٹنگ کی روشنی میں محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔