پنجاب بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا آپریشن، 308 چائے، کافی بنانے والے یونٹس کی چیکنگ

10-28-2023

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے آپریشن کے دوران 308 چائے اور کافی بنانے والے یونٹس کی چیکنگ کی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے قوانین کی خلاف ورزی پر 2 یونٹس کی پروڈکشن بند، مقدمے درج، 259 کلو چائے پتی تلف کر دی گئی، ناقص انتظامات پر 22 یونٹس کو بھاری جرمانے عائد، 265 کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری  کر دیئے۔ ان کا کہنا ہے چائے پتی کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پر 2 یونٹ کی پروڈکشن بند، مقدمات درج کروا دیے گئے، 110 سیمپل تفصیل جانچ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے، ناقص انتظامات پر 22 یونٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ راجہ جہانگیر انور نے کہا ناقص چائے ، پتی ، کافی کا استعمال معدہ اور آنتوں کے امراض میں مبتلا کر سکتا ہے، بنیادی اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، خوراک میں ملاوٹ کے مرتکب عناصر کا کاروبار بند کر دیا جائے گا، خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہری ہرگز کھلی پتی نہ خریدیں، ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔