لاہور میں سموگ کے ڈیرے، ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز
10-28-2023
(ویب ڈیسک) لاہور میں سموگ نے ڈیرے ڈال لیے،صبح سویرے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 400 سے تجاوزکرگئی، شہر کی مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 368 تک جا پہنچی۔
لاہور کو آج پھر دُنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ دہلی کا دوسرا نمبر ہے۔ گارڈن ٹاؤن میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 421 ریکارڈ کی گئی، مال روڈ پر ماحولیاتی آلودگی کی شرح 407 ہوگئی،گلبرگ میں 434، پولو گراؤنڈ کینٹ سب سے آلودہ علاقہ رہا جس کی شرح 430 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سموگ کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانی ہوگی۔