چوہنگ : 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

10-28-2023

(لاہور نیوز) چوہنگ کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کا مقدمہ زندہ بچ جانےو الی خاتون نبیلہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں دفعہ 302/324/427/148/149/7اے ٹی اے سمیت دہشت گردی کی دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔ قتل کی واردات کے نامزد ملزمان غلام صابر، مبشر طفیل سمیت دونامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے حویلی میں بیٹھے افراد پر جدید آٹومیٹک اسلحہ سے فائرنگ کر دی، جس میں چارپائیوں پر بیٹھے بچے سمیت 6افراد کو گولیاں لگیں۔