دوسرا ٹی 20: بنگلادیش ویمن ٹیم نے پاکستان کو 20 رنز سے شکست دیدی

10-28-2023

(لاہور نیوز) دوسرے ٹی 20 میں بنگلادیش ویمن ٹیم نے پاکستان کو 20 رنز سے شکست دیدی۔

بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 20 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 120 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم7 وکٹوں پر 100 رنز بناسکی، بسمہ معروف نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کی جانب سے ناہیدہ اختر اور ربیعہ خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلادیش کو تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری مل گئی ہے، پاکستانی ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست ہوئی ہے۔