لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری

10-28-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار نے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا، نئے ججز روسٹر کے مطابق 12 ڈویژن بنچ اور 25 سنگل بنچ کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی اور جسٹس عابد حسین چٹھہ پر مشتمل دو رکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ سزائے موت کے خلاف اپیلوں سمیت دیگر کیسز سنے گا۔ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل بنچ سول اپیلوں سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب کی اپیلوں کے کیسز سنے گا، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل دو رکنی بنچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس وحید پر مشتمل بنچ انسداد دہشت گردی کے مقدمات سمیت دیگر کیسز سنے گا، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل بنچ بینکنگ سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل بنچ ٹیکس اپیلوں سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بنچ سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس چوہدری اقبال پر مشتمل بنچ سول اپیلوں کے کیسز سنے گا، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل بنچ سول اپیلوں اور کمرشل کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل بنچ منشیات اپیلوں سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ دہشت گردی کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، ڈویژن بنچ میں شامل تمام ججز بطور سنگل بنچ کیسز کی سماعت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے نئے ججز روسٹرم پر 30 اکتوبر سے 23 دسمبر تک عمل درآمد ہوگا۔