ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنز کا ہدف

10-28-2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 27 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنز کا ہدف دے دیا۔

دونوں ٹیمیں بھارت کے شہر دھرم شالا کے ہماچل پردیش سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جہاں کینگروز کی قیادت پیٹ کمنز کر رہے ہیں جبکہ کیویز کی کمان ٹام لیتھم کے ہاتھوں میں ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں 5 میچز کھیلے ہیں اور تین میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اسی طرح نیوزی لینڈ بھی پانچ میچز کھیل کر چار میں کامیاب رہا اور اسے ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔