ورلڈ کپ: آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ، نیدر لینڈ اور بنگلا دیش میں مقابلہ ہو گا

10-28-2023

(لاہور نیوز) بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 میں آج پہلا مقابلہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا مقابلہ نیدر لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان ہو گا۔

پہلےمیچ میں صبح دس بجے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دھرم شالا میں آمنے سامنے ہوں گی، آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں 5 میچز کھیلے اور تین میں کامیابی حاصل کی اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، نیوزی لینڈ بھی پانچ میچز کھیل کر چار میں کامیاب رہا اور ایک میں شکست ہوئی۔ آج کے دوسرے میچ میں نیدر لینڈز اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، بنگلا دیش اور نیدر لینڈز کی ٹیموں نے ایونٹ میں پانچ، پانچ میچز کھیلے ہیں اور دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ ہی جیتا ہے۔