ایف بی آر نے یوٹیلیٹی سٹورز کے بینک اکاؤنٹس فعال کر دئیے

10-27-2023

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے یوٹیلیٹی سٹورز کے بینک اکاؤنٹس فعال کر دئیے۔

ایف بی آر نے یوٹیلیٹی سٹورز کے 25 اکاؤنٹس فعال  کئے ہیں، ایف بی آر نے کمرشل بینکوں کو یوٹیلیٹی سٹورز کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ واضح رہے کہ خط میں ایف بی آر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 25 اکتوبر 2023ء کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔