لاہور پولیس کی کارروائی، نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

10-27-2023

(ویب ڈیسک) حاملہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کے مطابق ایس ایچ او لیاقت آباد شیخ عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے لیاقت آباد ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو اپنے گھر بلا کر نشہ آور دوا پلائی اور بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی، ملزم متاثرہ خاتون کو جان سے مارنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ملزم  متاثرہ خاتون  کا چچا زاد بھائی ہے،تاہم  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے۔