سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
10-27-2023
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز اختتام کے موقع پر 100 انڈیکس 241 پوائنٹس کمی کیساتھ 50 ہزار 944 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز اختتام کے موقع پر 100 انڈیکس 8 پوائنٹس اضافے کیساتھ 51 ہزار 185 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ واضح رہےکہ سٹاک مارکیٹ میں آج 7 ارب 73 کروڑ 20 لاکھ 36 ہزار 50 روپے مالیت کے 17 کروڑ 87 لاکھ 85 ہزار 483 شیئرز کا لین دین ہوا۔