پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
10-27-2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کیساتھ 1987 ڈالر ہوگئی، تاہم پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 42 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 156 روپے ہوگئی ہے۔