نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا "کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور "پراجیکٹ کا دورہ
10-27-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے "کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور "پراجیکٹ کا دورہ کیا۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی ہمراہ تھے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بند روڈ پراجیکٹ بہت بڑا ہے، کوشش کریں گے کہ 31 جنوری تک اسے مکمل کر لیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے بارے محسن نقوی نے کہا کہ31 اکتوبر ڈیڈ لائن ہے جو نہیں جائیں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ کپاس کی قیمت کے متعلق سوال پر نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کپاس کی اچھی قیمت مقرر کریں اور کسانوں کو فائدہ پہنچائیں۔