کمشنر لاہور کا موہلنوال ہاؤسنگ سکیم اور کینال روڈ انڈرپاسز کا دورہ
10-27-2023
(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے موہلنوال ہاؤسنگ سکیم اور کینال روڈ انڈرپاسز کا دورہ کیا۔
محمد علی رندھاوا نے موہلنوال سکیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے زیر تعمیر مسجد کا دورہ کیا۔ کمشنر نے موہلنوال سکیم کے رہائشیوں سے ملاقات کی اور سوسائٹی سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔ محمد علی رندھاوا نے موہلنوال سکیم کی مساجد، پارک، سڑکوں اور گرین بیلٹس پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کینال روڈ کے انڈرپاسز کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کو بتایا گیا کہ انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جارہا ہے۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ انڈرپاسز جن شخصیات کے نام سے منسوب ہیں انکے نمایاں کارناموں بارے تفصیلات آویزاں کی جائیں۔