پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کی 31 اکتوبر ڈیڈ لائن ہے، عامر میر

10-27-2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کی 31 اکتوبر ڈیڈ لائن ہے، یکم نومبر سے آپریشن ہو گا۔

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا تھا غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلاء کی 31 اکتوبر ڈیڈ لائن ہے بعد میں جو رضا کارانہ طور پر واپس جانا چاہے گا ان کو سہولت دی جائے گی، ہر افغانی اپنے ساتھ  50 ہزار روپے لے جا سکتا ہے۔ عامر میر نے کہا پنجاب میں میپنگ کے ذریعے 33 ہزار غیر قانونی ثابت ہو گئے ہیں، رجسٹریشن کارڈ رکھنے والوں کو ڈی پورٹ نہیں کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ان کے خلاف کارروائی ہو گی جو مکمل طور پر غیر قانونی ہیں۔ نگران وزیر کا مزید کہنا تھا جس کسی نے بھی غیرملکی کو غیرقانونی پناہ دی یا اسے گھر کرائے پر دیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی ہو گی۔