ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کیلئے 28 اکتوبر آخری دن

10-27-2023

(لاہور نیوز) ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں ‎میں ووٹ کے اندراج، اخراج اور کوائف کی درستگی کیلئے 28 اکتوبرآخری دن ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے ووٹ کی معلومات حاصل کریں، انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، اخراج اور کوائف کی درستگی کیلئے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے رجوع کریں۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بناتے ہوئے ایک ذمے دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔ ترجمان کے مطابق ووٹ اندراج کے فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر بھی دستیاب ہیں، 28 اکتوبر 2023ء کے بعد انتخابی فہرستیں منجمد ہو جائیں گی۔