تھانہ چوہنگ کی حدود میں کار سوا ر ملزمان کی فائرنگ،5 افراد جاں بحق

10-27-2023

(لاہور نیوز)لاہور کے علاقے چوہنگ میں کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق چوہنگ میں کار سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے  میں 5 سالہ بچے سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ حافظ مرتضی، 45 سالہ غلام مصطفی، 55 سالہ ملک خادم حسین ،  18 سالہ فہد  اور5 سالہ ابوبکر  کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی وجوہات  معلوم  نہیں ہوسکیں ، تاہم جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔