پاکستان اور ساوتھ افریقہ ٹاکرا،دوران میچ شاداب خان انجری کا شکار

10-27-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان میچ کے دوران انجرڈ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ساوتھ افریقہ  کی اننگز شروع ہوئی تو شاداب خان فیلڈنگ کے دوران پہلے ہی اوور میں انجرڈ ہوگئے۔ شاداب خان اس وقت انجرڈ ہوئے جب وہ تھرو کررہے تھے،تاہم تکلیف کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔