محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلئے

10-27-2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 2 ہزار رنز مکمل کرلئے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے چنئی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ کے دوران ون ڈے میں 2000 رنز مکمل کرلیے، انہوں نے یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے 65 اننگز کھیلیں۔ چنئی میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں محمد رضوان نے 31 رنز بنائے، وکٹ کیپر بلے باز کو جنوبی افریقہ کے کوٹزی نے آؤٹ کیا۔