محمد رضوان اور جنوبی افریقہ کے باولرمارکوجانسن میں تلخ جملوں کا تبادلہ،ویڈیو وائرل

10-27-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی کیپر بلےباز محمد رضوان اور جنوبی افریقہ کے باولر مارکو جانسن کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں،قومی ٹیم نے ابتدائی دو وکٹیں جلد گنوادی تھیں جبکہ رضوان اور بابراعظم کریز پر موجود تھے۔ اس دوران افریقی باولر مارکو جانسن نے رضوان کو شارٹ بال کی جس پر وکٹ کیپر بیٹر نے چوکا رسید کردیا، جس کے بعد جانسن نے رضوان کو کچھ تلخ الفاظ کہے جس پر جواباً رضوان نے جواب دیا۔ واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 27 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 بناکر آؤٹ ہوئے۔