یوم سیاہ کشمیر پر الحمرا ہال میں تصاویر کے ذریعے مقبوضہ وادی کی صورتحال کی عکاسی
10-27-2023
(لاہور نیوز) یوم سیاہ کشمیر پر شہر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ الحمرا ہال میں تصاویر کے ذریعے مقبوضہ وادی کی صورتحال کی عکاسی کی گئی۔
تصویری نمائش میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو اجاگر کیا گیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں گورنر بلیغ الرحمن نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ بھارتی قبضہ مسلح جارحیت ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کئے بغیر دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، حکومت اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ تقریب میں کشمیری رہنما زاہد صفی نے کہا کہ بھارت کے جبر کے قبضے کو اب تک تسلیم نہیں کیا، کشمیری قیادت آج بھی جیلوں میں قید ہے، بھارت ان مظالم سے اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔ تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب کی قیادت میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گورنر ہاؤس تک ریلی بھی نکالی گئی۔