سلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان دوسرا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف کل کھیلے گا

10-27-2023

(لاہور نیوز ) پاکستان 11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف (کل) ہفتہ کو ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلے گا۔

  اس ٹورنامنٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، پاکستان کو گروپ بی میں بھارت، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا جبکہ گروپ اے میں آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 28 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے ساتھ 3:05 بجے، تیسرا اور گروپ کا آخری میچ میزبان ٹیم ملائیشیا کے خلاف آج کھیلے گا۔ ایونٹ 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلا جائے گا۔