عوامی رکشہ یونین کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج

10-27-2023

(لاہور نیوز) عوامی رکشہ یونین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ بھارتی قابض فوج کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ اپنی ہی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہے۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ عالمی برادری کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و بربریت پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔