استحکام پاکستان پارٹی پاور شو کیلئے تیار، جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا
10-27-2023
(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیاری کر لی۔
آئی پی پی ہفتہ کو خانیوال سے سیاسی جلسوں کا آغاز کرے گی جس کیلئے جہانیاں سٹیڈیم میں پنڈال کی تیاری کا کام جاری ہے۔ 28 اکتوبر سے 9 دسمبر تک جلسوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں 9 اضلاع میں جلسے ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق 3 نومبر کو حافظ آباد اور 9 نومبر کو نارووال میں میدان سجے گا جبکہ 12 نومبر لیہ اور 17 نومبر کو قصور میں سیاسی میدان لگایا جائے گا۔ 20 نومبر کو گوجرانوالہ ، 24 کوجھنگ، 2 دسمبر ساہیوال اور 9 دسمبر کو فیصل آباد میں جلسے ہوں گے۔ پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان جلسوں سے خطاب کریں گے۔