ذکاء اشرف نے سابق کپتان سرفرازاحمد کو ملاقات کیلئے بلا لیا

10-27-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی قومی ٹیم کے مستقبل کےحوالے سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

ذکاء اشرف نے سابق کپتان سرفراز احمد کو میٹنگ کے لیے بلا لیا، سرفراز احمد آج ذکاء اشرف سے پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کی جائے گی ۔ اس سے قبل بھی ذکاء اشرف سابق کپتانوں کے ساتھ ملاقات کر چکے ہیں۔