سابق کیوی کرکٹر نے نیدرلینڈز کیپٹن کو بابراعظم سے بہتر کپتان قرار دیدیا

10-27-2023

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر شین بانڈ نے نیدر لینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز کو بابراعظم سے ’’بہتر‘‘کپتان قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ای ایس پی ایل کرک انفو نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سابق کیوی کرکٹر شین بانڈ سے آئی سی سی ورلڈکپ میں شریک 10 کپتانوں میں سے اپنے پسندیدہ کپتان کو چُننے کا کہا جاتا ہے، کیوی بالر سے سوال ہوتا ہے کہ بابراعظم اور سکاٹ ایڈورڈز میں سے کس کو چُنیں گے؟ تو وہ نیدرلینڈز کے کپتان کے حق میں رائے دیتے ہیں جبکہ گرین شرٹس کے کپتان کو یکسرمسترد کردیتے ہیں۔ اس کے بعد فاسٹ بولر نے انگلش کپتان جوزبٹلرکو سکاٹ ایڈورڈز، حشمت اللہ شاہدی، کوشل مینڈس اور شکیب الحسن سے اوپر رکھا جبکہ روہت شرما اور ٹام لیتھم میں انہوں نے اپنے ہم وطن کا ساتھ دیا اور انہیں کو بہتر کپتان کے طور پر چُنا۔ قبل ازیں افغانستان کے خلاف شکست کے بعد کئی سابق کرکٹرز نے بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھائے تھے جبکہ شعیب ملک انہیں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔۔