انٹربینک میں ڈالر نے پھر سے اڑان بھر لی

10-27-2023

(لاہور نیوز) امریکی کرنسی کی قدر میں دوبارہ سے بہتری آنے لگی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 41 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔