شہر کو سموگ سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک

10-27-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کو سموگ سے بچانےکےلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت  اجلاس ہوا،کمشنر لاہور  کو بتایا گیا کہ ڈویژنل سطح پر انسداد سموگ سیل قائم کر دیا گیا ہے، اے ڈی سی سی عبدالسلام عارف چیئرمین سیل ہونگے، کمشنر لاہور نے ماحولیات افسروں کے انسداد سموگ ایکشنز  کو تھرڈ پارٹی سے تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔ کمشنر نےموٹروے کے اردگرد کے علاقوں میں فصلوں کی باقیات  کو آگ لگانے کے خلاف پولیس کارروائیوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی، کمشنر لاہور نےریت و مٹی کی بغیر کور ٹرالیوں کے خلاف   ٹریفک پولیس  کو   ناکے لگا کر سخت ایکشن  کا بھی حکم دے دیا۔