پنجاب کا بجٹ خسارے میں نہیں بلکہ سرپلس ہے، محسن نقوی

10-26-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ خسارے میں نہیں بلکہ سرپلس ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ ان کے مسلسل دوروں سے انڈر پاس کا تعمیراتی کام 74 فیصد مکمل ہو گیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے تعمیراتی کام کے جائزے کے دوران کہا کہ بہت جلد خالد بٹ چوک پراجیکٹ کو مکمل کر لیں گے، منصوبے پر بارش کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔  ان کا مزید کہنا تھا بجٹ میں خسارے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پنجاب کا بجٹ سرپلس ہے، محکمہ اینٹی کرپشن کو کمزور نہیں کیا جا رہا، سندھ حکومت سے مل کر کچے کے علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر ، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر بھی موجود تھیں۔