جنوبی افریقہ کیخلاف اہم میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

10-26-2023

(لاہورنیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ کے لئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کوچز کی بیٹھک منعقد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کپتان اور کوچز کے درمیان جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس کے بعد پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیوں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بخار میں مبتلا حسن علی کی جگہ محمد نواز کو شامل کرنے پر اتفاق کیا گیاہے، تاحال وسیم جونئیر اور اسامہ میر میں سےکوئی ایک  فائنل نہیں کیا جا سکا، صبح پچ کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا کہ سپنر کو شامل کیا جائے گا یا فاسٹ باولر ٹیم کا حصہ ہوں گے؟