84 کنال پر مشتمل سینٹرل پارک جلد مکمل کر لیا جائے گا، کمشنر لاہور
10-26-2023
(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے ایونیو ون کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ 84 کنال پر مشتمل سینٹرل پارک جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
کمشنر لاہور نے ایل ڈی اے ایونیو ون اور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ کمشنر نے 42 کنال پر سپورٹس کمپلیکس کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونیو ون کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جا رہی ہے، رہائشیوں کی سہولت کے لیے جامع پلان کے تحت اقدامات کر رہے ہیں، 84 کنال پر مشتمل سینٹرل پارک جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے سینٹرل پارک میں پھلدار پودا بھی لگایا۔