مایا علی امریکا پہنچ گئیں،ٹائمز سکوائرسے سیر و تفریح کی تصاویر شیئر کردیں

10-26-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے ٹائمز سکوائر سے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں امریکا کے مشہور ٹائمز سکوائر پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ مایا علی کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو فلم، ڈرامہ اور کمرشلز میں کام کرچکی ہیں، اداکارہ مایا علی’ انسٹاگرام‘ پر بھی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔