مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

10-26-2023

(ویب ڈیسک)مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں 2900 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق فی  تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 11 ہزار 350 روپے ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپے بڑھ کر 1لاکھ 81 ہزار 198 روپے پر پہنچ گئی ہے دوسری جانب  عالمی مارکیٹ میں 20ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1990 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ پریمئیم بھی20 ڈالر بڑھ کر 2010ڈالر رہا۔ چاندی کے فی تولہ دام 2550  پر مستحکم رہے۔