اپیلوں کی بحالی نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کا فطری تقاضا ہے: بلال کیانی

10-26-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اپیلوں کی بحالی نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کا فطری تقاضا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بلال اظہر کیانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انجینئرنگ کے نتیجے میں دی جانے والی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی بحالی قائد محمد نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کا فطری تقاضا ہے۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اپیلوں کی بحالی پر قائد محمد نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، پوری جماعت، کارکنوں اور عوام کو بہت مبارک ہو۔