پاکستان کی شکست پر عرفان پٹھان کا افغانی کھلاڑی کے ہمراہ بھنگڑا ڈالنے کا معاملہ، کامران بول پڑے

10-26-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کو افغانستان سے میچ میں شکست پر عرفان پٹھان کے بھنگڑے پرسابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے ناراضگی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے میگا ایونٹ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے بھنگڑے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا!، براڈ کاسٹر کو یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ گراؤنڈ میں ایسا عمل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب بھارت نے پاکستان کو ٹی20 مقابلوں میں شکست دی تھی تب  بھی ایسی خوشی دیکھنے کو نہیں ملی تھی، جتنی افغانستان کے خلاف ہار پر دیکھنے میں سامنے آئی ہے۔