کیا آپ ڈپریشن کے خطرات کو کم کرنا چاہتے ہیں؟ماہرین نے آسان حل بیان کردیا

10-26-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ روازنہ مٹھی بھر گری دار میوے استعمال کرنے سے ڈپریشن کے خطرات میں 17 فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔

ماہرین کی  تحقیق تجویز کرتی ہے کہ ادھیڑ عمر اور بڑی عمر کے بالغ افراد جو روزانہ 30 گرام گری دار میوے کھاتے ہیں، ان میں ذہنی تناؤ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔میوا جات میں اخروٹ، بادام، کاجو، ہیزل نٹ اورپستے وغیر شامل ہیں۔ ماہرین نے پایا کہ میوے کھانے کا معمول بنانے والے افراد میں  ڈپریشن کی ادویات لینے کا بھی کم امکان ہوتا ہے۔ مذکورہ بالا مطالعہ جرنل کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوا ہے، اگرچہ اس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے، محققین کا قیاس ہے کہ گری دار میوے کی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ممکنہ طور پر حفاظتی اثر رکھتی ہیں۔