لیسکو میں میٹرز کی کمی نے صارفین کو پریشان کر دیا

10-26-2023

(لاہور نیوز) لیسکو میں میٹرز کی شدید کمی نے صارفین کو پریشان کر دیا۔ نئے کنکشنز اور خراب میٹرز کی تبدیلی التواء کا شکار ہو گئی۔

لیسکو کے ہزاروں صارفین میٹرز خراب ہونے کے باعث عذاب میں مبتلا ہیں۔ لیسکو کی جانب سے کئی ماہ سے خراب میٹرز پر ایوریج بلنگ چارج کی جا رہی ہے۔ نیپرا رُولز کے خلاف متعدد خراب میٹرز پر چار سے پانچ ماہ سے ایوریج بِلنگ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کا عملہ میٹر خراب ہونے پر صارف کو ایوریج کے ساتھ ڈِی ٹیکشن بل بھی چارج کر رہا ہے۔ لیسکو اپنی غلطی کی سزا عام صارفین کو دے رہا ہے۔ لیسکو انتظامیہ کی جانب سے وقت پر میٹرز کی خریداری کو ممکن نہیں بنایا گیا۔