آئندہ آنے والی حکومت کو دیکھنا ہو گا کہ نیب کو برقرار رکھا جائے یا نہیں: خواجہ آصف

10-26-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ آئندہ آنے والی حکومت کو یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ نیب کو برقرار رکھا جائے یا نہیں۔

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے گزشتہ 12 ، 13 سال اندھیر نگری مچائے رکھی۔ آئندہ جو بھی حکومت آتی ہے اس کو نیب کے گزشتہ 25، 24 سال میں کردار کو دیکھنا ہو گا، آنے والی حکومت کو یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ نیب کو برقرار رکھا جائے یا نہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پوری چیز کو ری ویو کر دیا تو نیب ترمیم کی کیا ضرورت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر ایسے بھی کیس ہیں جن کا نیب سے کوئی تعلق نہیں، جو القادر ٹرسٹ کا کیس ہے اس میں کون سی ایسی چیز ہے، جب وہ برسر اقتدار تھے تب ہی انہوں نے پیسے اور باقی چیزیں لی تھیں۔