پاسپورٹ ری نیو نہ ہونے پر چین میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلبا کا مستقبل تاریک
10-26-2023
(ویب ڈیسک) چین میں تعلیم حاصل کرنے والے سینکڑوں پاکستانی طلبہ کا مستقبل تاریک ہو گیا، پاسپورٹ رینیول نہ ہونے پر ایڈوائزر نے چین چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
ہائر ایجوکیشن کے لیے جانے والے سینکڑوں طلبا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، طلبا کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے تین ہفتوں میں آن لائن پاسپورٹ رینیول کرنا ہوتا ہے، پاسپورٹ کی رینیول نہ ہونے سے ہماری سکالرز شپ ختم ہو جائیں گی۔ طلبا کا کہنا ہے کہ امیگریشن طلبا کے پاسپورٹ کو ریجیکٹ کر رہی ہے، ہماری تعلیم مکمل نہیں ہوئی اور پاکستان واپس جانا پڑ رہا ہے، پاکستان آکر پاسپورٹ بنوانے کے بعد ویزا لگواتے لگواتے تعلیم کا بڑا ہرج ہو گا۔ انہوں نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبا کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں، ہمارے پاس چین سے واپسی ٹکٹ کے پیسے بھی نہیں ہیں۔