ورلڈ کپ: سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
10-26-2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 25 ویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دیدی۔
بھارت کے شہر بنگلورو میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 25 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ قبل ازیں انگلش ٹیم کے اوپنرز اچھا آغاز دینے میں ناکام رہےتھے ، ڈیوڈ ملان 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ جو روٹ 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،اوپنر بلے باز جونی بیرسٹو 31 گیندوں پر 30 رنز بنا سکے تھے۔ انگلش کپتان جوز بٹلر آج بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 8 رنز بنا کر چلتے بنے تاہم لیام لیونگسٹون بھر ایک رن ہی بنانے میں کامیاب ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں معین علی 15، جو روٹ 3، عادل رشید 2، کرس ووکس صفر پر آؤٹ ہوئے۔