رواں برس کا آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہو گا

10-26-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان میں رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی شب ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس 2023ء میں ہونے والا دوسرا اور آخری چاند گرہن پاکستان میں دکھائی دے گا، ماہرین کے مطابق چاند گرہن 28 اکتوبر کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر شروع ہو گا۔ 29 اکتوبر کو رات 12 بج کر 35 منٹ پر جزوی چاند گرہن ہو گا اور رات ایک بج کر 14 منٹ پر یہ چاند گرہن اپنے عروج کو پہنچے گا۔ 29 اکتوبر کو رات ایک بج کر 53 منٹ پر چاند گرہن جزوی طور پر ختم ہو گا، چاند گرہن کا مکمل اختتام پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 29 اکتوبر کو رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو جائے گا۔ چاند گرہن ایشیا، یورپ، امریکا اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔