132 سے زائد افغان پناہ گزین خصوصی چارٹرڈ پرواز سے برطانیہ روانہ

10-26-2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد سے 132 سے زائد افغان پناہ گزین پہلی خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے برطانیہ روانہ ہو گئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کی نگرانی میں خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزین روانہ ہوئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ جانیوالے ایک خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزینوں کی سفری دستاویز سمیت تمام پروسیجر مکمل کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا الگ سے کاؤنٹر قائم کیا گیا تھا، پہلی پرواز میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے لیے ایئربس 330 ساختہ طیارے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان سے منتقل ہونے والے افغانیوں کی مکمل تعداد ڈھائی سے تین ہزار کے درمیان ہے، پاکستان سے افغان شہریوں کے انخلاء کے لیے 12 پروازیں آپریٹ ہوں گی، خصوصی پروازیں دسمبر کے وسط، اختتام تک آپریٹ ہوں گی۔