ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو سیکرٹریٹ سے نکال دیا گیا
10-26-2023
(لاہور نیوز) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو سیکرٹریٹ سے نکال دیا گیا۔ محکمے کے دفاتر کو مختلف عمارتوں میں منتقل کر دیا گیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی بورڈ سیکشن کو لاہور امتحانی مرکز میں منتقل کر دیا گیا۔ ایچ ای ڈی کے باقی تمام ڈیپارٹمنٹس کو کلیات البِنات کالجز کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا۔ سیکرٹریٹ سے بے دخلی کے فیصلے کے بعد سامان کی شفٹنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ سیکرٹری آفس کو پونچھ روڈ منتقل کر دیا گیا۔ سامان شفٹنگ کی وجہ سے ایچ ای ڈی کے امور متاثر ہو رہے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ تمام دفاتر کو ایک عمارت میں منتقل کیا جائے تاکہ رسائی میں آسانی ہو۔