ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سستی سے سینکڑوں طلبہ لیپ ٹاپس سے محروم

10-26-2023

(لاہور نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سستی سے سینکڑوں طلبہ لیپ ٹاپس سے محروم رہ گئے۔

میرٹ پر آنے کے باوجود سینکڑوں طلبہ کو لیپ ٹاپ نہ مل سکا۔ پنجاب یونیورسٹی میں بعض شعبہ جات کا سیشن پہلے مکمل ہو گیا مگر لیپ ٹاپ نہ دیئے گئے۔ اکثر طلبہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے رابطہ کر لیا۔ پنجاب یونیورسٹی میں 3600 طلبہ کو لیپ ٹاپس دئیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 500 کے قریب طلبہ لیپ ٹاپس سے محروم رہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپس ہمارا حق ہے جو ہمیں ملنا چاہیے۔