حسن علی بخار میں مبتلا، جنوبی افریقہ کیخلاف اہم میچ میں شرکت مشکوک
10-26-2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی بخار میں مبتلا ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم میچ میں قومی فاسٹ باولر حسن علی کی شرکت مشکوک ہوگئی، فاسٹ باولر شدید بخار میں مبتلا ہیں۔ فاسٹ باولر حسن علی آج پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے، جنوبی افریقہ کیخلاف حسن علی کی جگہ کل وسیم جونیئر کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔