مانگامنڈی: سابق شوہر کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل

10-26-2023

(ویب ڈیسک) لاہور میں خاتون کو سابق شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

مانگا منڈی کے علاقے میں خاتون پر ان کے سابق شوہر کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ملزم نے شادی کے بعد مکان خاتون کے حوالے کیا تھا اور طلاق ہونے پر ملزم مکان واپس ہتھیانا چاہتا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق شوہر نے پہلے گھرمیں گھس کرخاتون پر تشدد کیا اور پھر گلی میں لا کر بھی خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے ویڈیو سامنے پرقانونی کارروائی شروع کردی۔   Video Player     00:00   00:21       خاتون پر تشدد کے دوران محلے کے لوگ گھروں کی چھت سے تماشا دیکھتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے تاہم کسی نے بھی ملزمان کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔